بیجنگ:تائیوان امور کے لیے چینی ریاستی کونسل کے دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے پیپلز لبریشن آرمی کی آبنائے تائیوان کے قریب فوجی مشقوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی کی مشقیں لائی چھنگ ڈہ کے مسلسل تائیوان علیحدگی پسندانہ باتوں کو پھیلانے اور دونوں اطراف کے درمیان مخالفت اورمقابلے کو بڑھانے کے خلاف ایک سخت سزا ہیں۔ یہ تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کی اشتعال انگیزی کے لیے ایک طاقتور دھمکی ہے، بیرونی قوتوں کی مداخلت کے خلاف ایک سخت انتباہ ہے، اور یہ ملکی اقتدار اعلی کا دفاع اور آبنائے تائیوان کے امن کے تحفظ کا ایک جائز اور ضروری اقدام ہے۔
اقتدار میں آنے کے بعد سے، لائی چھنگ ڈہ نے تائیوان کی علیحدگی پر سختی سے عمل کیا، بار بار “باہمی عدم تابعداری” کے “نئے دو ریاستی نظریہ” کی وکالت کی، دونوں کناروں کے تبادلوں اور تعاملات پر سخت پابندیاں عائد کیں، اور “دونوں کے درمیان تعلق کو الگ کرنے ” پر مجبور کیا۔بیرونی قوتوں پر انحصار کرنے اور طاقت کے ذریعے علیحدگی حاصل کرنے کی کوشش میں “تائیوان کو بیچنے اور امداد کی بھیک مانگنے” کو تیز کر دیا ہے۔ اس کے اقدامات ون چائنا کے اصول کو سنگین چیلنج کرتے ہیں، آبنائےتائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کو سنگین نقصان پہنچاتے ہیں، تائیوان کو مسلسل جنگ کی خطرناک صورت حال میں دھکیلتے ہیں، اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کرتے ہیں۔ ہم کبھی رواداری یا چشم پوشی برداشت نہیں کریں گے، اور سختی سے سزا دیں گے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
Next Post