بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع ہگ سیٹھ کی جانب سے امریکہ فلپائن کے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چین کا مقابلہ کرنے کے بیان کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ اور فلپائن کے درمیان کسی بھی تعاون کو تیسرے فریق کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئے ،اور نام نہاد دھمکیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کر نے ، محاذ آرائی کو بھڑکا نے اور علاقائی تناؤ کو بڑھانے کی تمام کوششیں ختم کی جانی چاہیئں ۔جمعہ کے روزترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ بحیرہ جنوبی چین میں جہاز رانی اور پرواز کی آزادی کا کوئی مسئلہ نہیں رہا ہے۔ یہ امریکہ ہے جو بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی پیدا کرنے کے لئے اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملی بھگت کر رہا ہے۔یہ امریکہ ہی ہے جس نے بار بار یہ جھوٹ پھیلایا ہے کہ “چین بحیرہ جنوبی چین میں جہاز رانی کی آزادی کے لئے خطرہ ہے” ، اور یہ امریکہ ہی ہے جو خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں خطے میں اپنی فوجی تعیناتی کو مضبوط بنا رہا ہے۔امریکہ کو سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنی چاہیے۔ نظریاتی محاذ آرائی پر اکسانا ، بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی پیدا کرنا ، اور خطے میں اختلافات پیدا کرنا بند کرنا چاہیے اور بحیرہ جنوبی چین میں تخریب کاری اور جرائم سے گریز کرنا چاہیے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ہم فلپائن کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ایسی سرگرمیوں کو بند کرے جن سے امریکہ پر انحصار کرتے ہوئے بحیرہ جنوبی چین میں فوجی محاذ آرائی کو بھڑکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Trending
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری