by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سوڈان میں وحشیانہ تنازع کو ختم کیا جانا چاہیے،یو این سیکرٹری جنرل

0

اقوام متحدہ :سوڈان میں تنازع کے آغاز کی دوسری برسی کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بیان جاری کیا ،جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سوڈانی عوام کو شدید مشکلات پہنچانے والے اس تنازع کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور عالمی برادری سوڈان میں مزید تقسیم سے بچنے کے لیے سیاسی کوششیں مضبوط بنائے۔ انتونیو گوتریس نے اس بات پر زور دیا کہ تنازع کے تمام فریقوں پر انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سوڈان کا بنیادی سماجی خدمات کا نظام تباہی کے دہانے پر ہے۔ تنازع کے تمام فریقوں کو شہریوں کے تحفظ کے اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے، جس میں مئی 2023 میں جدہ میں دستخط شدہ جدہ اعلامیہ بھی شامل ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق تاحال سوڈان میں تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں جن میں سے 38 لاکھ سے زائدافراد سرحد پار کر کے ہمسایہ ممالک میں داخل ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں تین کروڑ سے زائد افراد کو فوری طور پر انسانی امداد کی ضرورت ہے اور تقریباً نصف آبادی (تقریباً ڈھائی کروڑ افراد) کو شدید بھوک کا سامنا ہے۔سوڈان کے کم از کم پانچ اضلاع میں قحط کی حالت کی تصدیق کی گئی ہے اور اس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.