بیجنگ :چوتھا عالمی میڈیا انوویشن فورم چائنا میڈیا گروپ اور چین کے صوبہ شان دونگ پیپلز گورنمنٹ کے باہمی تعاون سے شان دونگ کے تاریخی شہر چھو فو میں منعقد ہوا۔ تقریب میں 95 ممالک اور خطوں کی بین الاقوامی تنظیموں، میڈیا اداروں، چینی اور غیرملکی تھنک ٹینکس، اور ملٹی نیشنل کمپنیوں سمیت مختلف شعبوں کے تقریباً 300 نمائندوں نے آن لائن اور براہ راست شرکت کی۔شان دونگ کے صوبائی پارٹی سیکریٹری لِین وُو نے کہا کہ صوبہ شان دونگ اس فورم کے ذریعے میڈیا کے دوستوں کے ساتھ مل کر گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو، اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو پر عمل درآمد کرنے اور میڈیا کے مکمل ڈھانچے کی تعمیر کو تیز کرنا چاہتا ہے۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ میڈیا نشریات کے ذریعے مکالمے کا پل تعمیر کرنے پر کاربند ہے اور مختلف ممالک کےدوستوں کے ساتھ مل کر عالمی امن و ترقی کے لیے تہذیبی قوت فراہم کرتا رہے گا۔فورم کے موقع پر خصوصی مہمانوں نے “چین میں غیر مادی ثقافتی ورثہ ” 2025 کی عالمی نمائشوں کا آغاز کیا۔ تہذیبی باہمی تبادلے کے سیریز کے بین الاقوامی مشترکہ پروڈکشن منصوبوں کا اعلان بھی کیا گیا۔فورم کے دوران ” چینی جدت طرازی غیر ملکی نوجوانوں کی نظر میں” سمیت چھ ذیلی فورمز بھی منعقد ہوں گے۔شرکاء میڈیا کے ذریعے تہذیبی تبادلوں کے فروغ، انسانی ترقی کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال، اور بین الثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کریں گے۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان