بیجنگ :چینی وزارت تجارت نے پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے متعلق اعداد و شمار جاری کیے ۔ پہلے تین مہینوں میں، ملک بھر میں نئے قائم غیر ملکی سرمایہ کاری والے کاروباری اداروں میں گذشتہ سال کی نسبت 4.3 فیصد اضافہ ہوا۔ غیر ملکی سرمائے کے حقیقی استعمال میں سال بہ سال 10.8 فیصد کمی واقع ہوئی۔ اگرچہ اس میں کمی آئی ہے ، لیکن یہ کمی جنوری -فروری کے مقابلے میں 9.6 فیصد پوائنٹس کم تھی بلکہ مارچ میں استعمال ہونے والے غیر ملکی سرمائے کی مقدار میں گذشتہ سال کی نسبت 13.2 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی سرمائے کواستعمال کرنے کا رجحان آہستہ آہستہ واضح ہو رہا ہے۔ ڈھانچے کے لحاظ سے ای کامرس سروسز، بائیو فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ، ایرو اسپیس اور آلات کی مینوفیکچرنگ سمیت شعبوں میں غیر ملکی سرمایے کے حقیقی استعمال میں بالترتیب 100.5 فیصد، 63.8 فیصد اور 42.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے ذرائع زیادہ متنوع ہوتے جا رہے ہیں۔ پہلی سہ ماہی میں ، چین میں آسیان اور یورپی یونین کی جانب سے سرمایہ کاری میں بالترتیب 56.2فیصد اور 11.7فیصد کا اضافہ ہوا ، اور سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کی جانب سے سرمایہ کاری میں 60فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا (بشمول آزاد بندرگاہوں کے ذریعے سرمایہ کاری کے اعداد و شمار)۔ روایتی طور پر یورپ اور امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے سے لے کر اپنے”دوستوں کے دائرے” کو وسعت دینے تک ، چین بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے میں زیادہ لچکدار اور پراعتماد ہوگیا ہے۔ سرمایہ معقول اور منافع طلب ہے۔ سب سے پہلے غیر ملکی سرمایہ کار چین میں سرمایہ کاری پر منافع کی بہتر شرح کو دیکھتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں، چین میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی شرح تقریباً 9فیصد رہی ہے، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے. جنوبی چین میں امریکن چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک سروے کے مطابق سروے میں شامل کمپنیوں کا عام ماننا ہےکہ وہ چین میں سرمایہ کاری پر بہترین منافع حاصل کر سکتی ہیں اور تقریباً 90 فیصد امریکی کمپنیاں چین میں منافع بخش ہیں۔ سروے میں شامل 54 فیصد کمپنیوں کا کہنا تھا کہ وہ امریکی تجارتی محصولات سے منفی طور پر متاثر ہوئی ہیں جبکہ 58 فیصد غیر ملکی کمپنیوں اور 45 فیصد امریکی کمپنیوں نے چین کو سرمایہ کاری کے لئے دنیا میں اپنی سرفہرست یا سرفہرست پہلے تین درجات کے طور پر قرار دیا ہے۔ وقت ثابت کرے گا کہ “چین غیرملکی تاجروں کے لئے سرمایہ کاری کی ایک مثالی، محفوظ اور پُر امید منزل تھا ، ہے اور رہے گا۔
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال