بیجنگ : آل چائنا فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منانے اور ماڈل ورکرز اور ایڈوانسڈ ورکرز کے لئے قومی ایواڈز سے نوازنے کی تقریب بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی۔پیر کے روز 1,670 افراد کو نیشنل ماڈل ورکر کے ایوارڈ سے نوازا گیا اور 756 افراد کو نیشنل ایڈوانسڈ ورکر کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہم قدم بہ قدم چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کریں گے ۔ مزدوروں کے عالمی دن کی آمد کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ملک بھر کی تمام قومیتوں کے مزدوروں، کسانوں، دانشوروں اور دیگر محنت کشوں ، ہر سطح پر ٹریڈ یونین تنظیموں اور تمام ٹریڈ یونین کارکنوں کو دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے، مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے اور تائیوان علاقے کی ٹریڈ یونینز اور مزدور حلقوں کے ساتھ نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور ملک بھر میں ماڈل ورکرز اور ایڈوانسڈ ورکرز کو اپنی دلی مبارکباد پیش کی۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ 100 سال کے عمل نے ثابت کیا ہے کہ چین کی ٹریڈ یونینز سوشلسٹ ریاستی طاقت کا ایک اہم سماجی ستون اور مزدوروں کے مفادات کی نمائندے اور محافظ ہیں۔ چین میں محنت کش طبقے کی حیثیت اور کردار کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ہماری ٹریڈ یونینز کی نوعیت اور افعال کو ہلایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کا مرکزی مشن دور حاضر میں چین کی مزدور تحریک کا موضوع ہے۔ ہمیں مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے محنت کشوں اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کو مستقل طور پر بہتر بنانا ہوگا۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان