بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے کرغیز خود اختیار پریفیکچر میں شیئٹ پرائمری اسکول کی رضاکار سروس ٹیم کے تمام ممبران کو ایک جوابی خط لکھا ، جس میں ملک بھر کے نوجوانوں کو یوتھ ڈے کی مبارکباد دی گئی اور اعلیٰ توقعات کا اظہار کیا گیا۔ ہفتہ کے روز یوتھ ڈے کے موقع پر شی جن پھنگ نے خط میں کہا کہ مغربی سرحدی علاقوں میں لوگوں کو تعلیم و تربیت دینے کےلیے ان رضاکاروں نے مقامی تعلیم کی ترقی، قومیتی اتحاد ، سرحدی علاقوں کی ترقی ، مقامی عوام کی خوشحالی اور سرحدی علاقوں کے استحکام میں مثبت کردار ادا کیا ہے ،جو نئے دور میں چینی نوجوانوں کے ترقی پسند جوش و خروش اور ملک کے لیے اپنی ذمہ داری کے احساس کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان ان مقامات پر جائیں جہاں مادر وطن اور عوام کو ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، اور چینی طرز کی جدیدکاری میں اپنی نوجوان طاقت کا حصہ ڈالیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں شیئٹ پرائمری اسکول میں تعلیم کی رضاکار سروس ٹیم کے ارکان نے صدر شی کو ایک خط لکھا تھا، جس میں سرحدی علاقے میں تدریس کے حالات اور تجربے کی رپورٹنگ کی گئی تھی اور سرحدی علاقے میں خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔
Trending
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان