بیجنگ :چین اور امریکہ کےدرمیان جنیوا اقتصادی و تجارتی مذاکرات کا مشترکہ بیان کے مطابق دونوں ممالک نے 14 مئی 2025 سے پہلے جن اقدامات کو اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے جو اقدامات اختیار کئے جائیں گے،ان میں اول یہ کہ 2 اپریل 2025 کے ایگزیکٹو آرڈر میں چین کی مصنوعات (بشمول ہانگ کانگ خود اختیار علاقے اور مکاؤ خوداختیار علاقے کی مصنوعات ) پر عائد محصولات میں ترمیم کی جائے گی ، جس میں ابتدائی 90 دنوں میں 24فیصد ٹیکس کا نفاذ معطل کیا جائے گا جبکہ اس ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق 10فیصد ٹیکس برقرار رہے گا۔ دوم یہ کہ چینی مصنوعات پر 8 اور 9 اپریل 2025 کے ایگزیکٹو آرڈر میں عائد اضافی ٹیکس کو ختم کیا جائےگا۔مشترکہ بیان کے مطابق چین کی جانب سے جو اقدامات اٹھائے جائیں گے، ان میں اول یہ کہ محصولات میں ترمیم کی جائےگی ، جس میں ابتدائی 90 دنوں میں امریکی مصنوعات پر عائد 24فیصد ٹیکس کا نفاذ معطل کیا جائے گا، جبکہ ان مصنوعات پر باقی 10فیصد ٹیکس برقرار رہے گا اور چین کے ٹیکس کمیشن کی جانب سے 2025 کےاعلامیہ نمبر 5 اور 6 کے تحت ان مصنوعات پر عائد اضافی ٹیکس کو ختم کیا جائےگا۔دوم یہ کہ 2 اپریل 2025 سے امریکا کے خلاف کئے گئے غیر محصولاتی جوابی اقدامات کو معطل یا ختم کیا جائےگا۔ان اقدامات کے نفاذ کے بعد، چین اور امریکا ایک میکانزم قائم کریں گے تاکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات پر بات چیت جاری رکھی جا سکے ۔ ضرورت کے مطابق،فریقین متعلقہ اقتصادی و تجارتی امور پر عملی سطح پر بات چیت کر سکتے ہیں۔
Trending
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ