by Rao Imran Suleman
Rao Nama

چین میں "حیاتیات و ماحولیات کے تحفظ کی نگرانی و جانچ کے قواعد” کا اجرا ء

0

بیجنگ:حیاتیات و ماحولیات کے تحفظ کی مرکزی نگرانی و جانچ، کمیونسٹ پارٹی آف چاِئنا کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے حیاتیاتی تہذیب کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے ایک اہم اقدام ہے۔اس حوالے سےحال ہی میں سی پی سی سینٹرول کمیٹی اور چین کی ریاستی کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے قواعد میں کہا گیا ہے کہ حیاتیات و ماحولیات کے تحفظ کی نگرانی و جانچ کا نظام مرکزی اور صوبائی دونوں سطحوں پر نافذ کیا جائے گا۔

مرکزی حیاتیات و ماحولیات کے تحفظ کی نگرانی و جانچ صوبوں، خوداختیار علاقوں اور مرکزی حکومت کے براہ راست زیر انتظام شہروں کی پارٹی کمیٹیوں اور حکومتوں، چین کی وزارت حیاتیات و ماحولیات اور ریاستی کونسل کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے دیگر ذمہ دار محکموں، مرکزی حکومت کے براہ راست زیر اتنظام ایسی کمپنیوں جن کی پیداواری سرگرمیاں ماحولیات پر زیادہ اثرانداز ہو ں اور سی پی سی سینڑ ل کمیٹی کی ہدایت کے مطابق دیگر اداروں کا احاطہ کرتی ہے۔ اس ضمن میں صوبوں، خود اختیار علاقوں اورمرکزی حکومت کے براہ راست زیر انتظام شہروں کی سطح پرحیاتیات و ماحولیات کے تحفظ کی نگرانی و جانچ میں مقامی شہروں کی سطح پر پارٹی کمیٹیاں اور حکومتیں، صوبائی ماحولیاتی تحفظ کے ذمہ دار محکمے، صوبائی حکومت کے متعلقہ محکمے اور صوبائی حکومت کے زیر اتنظام متعلقہ کمپنیاں وغیرہ، شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.