بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے انتھونی البانیز کو آسٹریلیا کے دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور آسٹریلیا کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی اور عالمی امن و استحکام کے لئےبڑی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم البانیز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ چین اور آسٹریلیا کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری مستحکم انداز میں ترقی کر سکے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فوائد فراہم کئے جا سکیں۔ اسی دن، چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی انتھونی البانیز کو مبارک باد کا پیغام بھیجا۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا