واشنگٹن:وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ انتظامی حکم نامے کے مطابق امریکی حکومت نے مشرقی امریکہ کے وقت کے مطابق 14 مئی کی تاریخ کا آغاز ہوتے ہی ۱۲ بج کر ایک منٹ سے 8 اپریل 2025 کےانتظامی حکم نامہ نمبر 14259 اور 9 اپریل 2025 کے انتظامی حکم نامہ نمبر 14266 کے تحت چین کی مصنوعات (بشمول ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی مصنوعات ) پر عائد کیے گئےکل 91فیصد محصولات کو منسوخ کردیا۔ساتھ ہی ساتھ 2 اپریل 2025 کے انتظامی حکم نامہ نمبر 14257 کے تحت چین کی مصنوعات(بشمول ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی مصنوعات ) پر عائد کئے گئے 34فیصد کے ریسیپروکل ٹیرف کو ایڈجسٹ کیا گیاہے، جس میں 24فیصد ٹیرف کو 90 دن کے لیے عارضی طور پر معطل جبکہ باقی 10فیصد ٹیرف کو برقرار رکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ، امریکہ نے چین کی چھوٹے پارسلز (بشمول ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چھوٹی پارسلز ) پر عائد کیے گئے محصولات کو کم یا منسوخ کیا ہے۔ بین الاقوامی میل پر قیمت کی بنیاد پر ٹیرف کو 120فیصد سے 54فیصد تک کم کر دیا گیا ہے اور 1 جون 2025 سے فی پیس 100 امریکی ڈالر سے 200 امریکی ڈالر تک بڑھانے کے اقدام کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی