by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وزیراعلیٰ پنجاب کا ترکیہ کیساتھ تجارتی تعاون مزید بڑھانے کا اعلان

0

 

تجارتی تعاون

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ترکیہ کے ساتھ تجارتی تعاون مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی، اس موقع ہر دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، علاقائی امن اور ثقافتی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک سفیر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کر رہے ہیں

 

ترکیہ

مریم نواز نے بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی سفارتی، اخلاقی اور اسٹریٹجک سطح پر غیر متزلزل یکجہتی پر شکریہ ادا کیا، اور واضح کیا کہ ترکیہ کی بھارتی جارحیت پر حالیہ غیر مشروط حمایت پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

واضح رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کی ہر محاذ پر کھل کر حمایت کی، اور پاکستان کو اپنا برادر ملک قرار دیا، جنگ میں پاکستان کی فتح پر ترکیہ کے علاوہ آزربائیجان کے عوام نے بھی سڑکوں پر ریلیاں نکالیں اور پاکستان کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی کا عزم دہرایا۔

 

آذربائیجان کی اشیا کے بائیکاٹ

 

پاکستان کیساتھ ترکیہ کے اعلانیہ تعاون کے بعد بھارت میں ترکیہ اور آذربائیجان کی اشیا کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جارہی ہے، بھارتی میڈیا اپنے عوام کو ورغلانے کی کوشش کر رہا ہے کہ ترکیہ اور آذربائیجان کی اشیا کا بائیکاٹ کیا جائے، کیوں کہ یہ دونوں ملک پاکستان کے قریبی اتحادی بن کر ابھرے ہیں۔

ترک سفیر کا الخدمت فاؤنڈیشن کے دفتر کا دورہ، فلاحی خدمات کی تعریف

Leave A Reply

Your email address will not be published.