سابق عالمی چیمپئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے الزامات لگانے پر خاتون وکیل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
وکیل فریال حسین نے 2023 میں ایک پوڈ کاسٹ میں عامر خان اور انکی اہلیہ پر الزامات لگائے تھے۔ باکسر عامر خان اور اہلیہ نے الزامات کو جھوٹا، بدنیتی پر مبنی اور غیرثابت شدہ قرار دے کر اس کی تردید کی تھی۔
اب عامرخان اور اہلیہ نے وکیل فریال حسین کے خلاف ایک لاکھ پاؤنڈ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فریال حسین نے 21 صفحات پر مشتمل دفاعی دستاویزات ہائیکورٹ میں جمع کرا دیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دفاعی دستاویزات میں سابق عالمی چیمپئن پر اہلیہ سے مل کر دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق عامرخان پر ایک خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے غیرمناسب پیغامات بھیجنے کا الزام عائد کیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق فریال حسین نے عامر خان پر خاتون سے مبینہ جنسی تعلق کی خفیہ ویڈیو بنانے کا بھی الزام کیا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سابق عالمی چیمپئن اب عدالت میں ان الزامات کا سامنا کریں گے۔
PNP
Comments are closed.