عمان کی ثالثی میں اٹلی کے شہر روم میں ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مسئلے پر مذاکرات کا پانچواں دور اختتام پذیر ہوا۔ یہ مذاکرات تین گھنٹے تک جاری رہے۔عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعيدی نے کہا کہ جوہری مسئلے پر ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی لیکن کوئی حتمی نتیجہ نہیں نکلا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جوہری مسئلے پر ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور مذاکرات کا سب سے پیشہ ورانہ دور ہے اور ایران کا موقف بہت واضح ہے اور اب امریکہ کو ایران کے موقف کی بہتر سمجھ ہے۔عراقچی نے یہ بھی کہا کہ عمانی وزیر خارجہ نے حل کے لئے کچھ نکات پیش کیے ۔ امریکہ اور ایران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عمانی وزیر خارجہ ان نکات پر مزید کام جاری رکھیں گے اور مزید غور و خوض کیلئے یہ نکات دونوں فریقین کو دیئے جائیں گے ۔ عراقچی نے کہا کہ مذاکرات کے اگلے دور کا وقت اور جگہ کا تعین اور اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ایک سینئر امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکہ اور ایران نے مستقبل قریب میں دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔
Trending
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔