بیجنگ :چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے جکارتہ میں انڈونیشیا کے صدر پربووو کے ساتھ چائنا-انڈونیشیا بزنس عشایئے میں شرکت کی ۔ دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے تقریباً 200 نمائندے بھی موجود تھے۔اتوار کے روز چینی میڈیانے بتایا کہ لی چھیانگ نے کہا کہ اس سال چین اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ اور بانڈونگ کانفرنس کی 70 ویں سالگرہ ہے۔ 70 سال پہلے، دنیا ایک تاریخی سنگم پر تھی. چین، انڈونیشیا اور دیگر ایشیائی اور افریقی ممالک بانڈونگ میں جمع ہوئے ، اور اتحاد ، دوستی اور تعاون پر مبنی بانڈونگ روح کی تشکیل دی گئی۔ آج 70 سال بعد دنیا ایک بار پھر ایک اہم موڑ پر کھڑی ہے۔ بانڈونگ کی اہمیت پہلے سے زیادہ ہے۔ ہمیں تاریخی ترقی کے عمومی رجحان کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے، اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتفاق کی تلاش کرنے ، امن بقائے باہمی، اختلافات کو مشاورت کے ذریعے حل کرنے ، تعاون کے ذریعے مشترکہ فوائد کے حصول کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، تاکہ مشترکہ ترقی اور خوشحالی حاصل ہو سکے۔لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین انڈونیشیا تعاون ایک نئی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، باہمی اقتصادی اور تجارتی تعاون مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے،جس سے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور عوام کو واقعی فائدہ پہنچا ہے اور عالمی معیشت میں مزید یقین پیدا ہوا ہے۔لی چھیانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ ترقی کے مواقع کا اشتراک کرنے کا خواہاں ہے ، کھلے پن کو غیر متزلزل طور پر وسعت دے گا اور غیر ملکی کاروباری اداروں کے لئے چین میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کے لئے بہتر ماحول پیدا کرتا رہے گا۔ امید ہے کہ چین اور انڈونیشیا کی کاروباری برادری باہمی تعاون کو وسعت دینے، صنعتی انضمام کو مضبوط بنانے، آزاد تجارت کو برقرار رکھنے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے مثبت اقدامات اٹھائے گی تاکہ مزید ثمرات حاصل ہوسکیں۔
Trending
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
- لارڈز ٹیسٹ، پہلی اننگز میں انگلینڈ 290 پر آل آؤٹ
- چین میں کرپشن الزامات پر2 اعلیٰ ترین فوجی افسران برطرف
- بھتیجے نے مبینہ زیادتی کے بعد چچی کو سر پر اینٹ مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا
- ورلڈکپ ہاکی: جنوبی افریقا کو شکست، پاکستان نے 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
- میرے لیے وزارت کوئی معنی نہیں رکھتی، قصور بنتا ہے تو وزارت قربان کردوں گا، مصطفیٰ کمال