بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کریباتی کے صدر اور وزیر خارجہ مااماؤ کے ساتھ چین-بحرالکاہل جزائر ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اجلاس کے بعد وانگ ای اور مااماؤ نے صحافیوں سے ملاقات کی۔ وانگ ای نے کہا کہ اجلاس میں موجود فریقین نے صدر شی جن پھنگ اور بحرالکاہل جزائر ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی و علاقائی مسائل کے بارے میں گہرائی سے تبادلہ خیال کیا اور پانچ نکاتی اتفاق رائے حاصل ہوا: سب سے پہلے، مساوی سلوک کو اپنانا۔ چین نے ہمیشہ اس بات کی وکالت کی ہے کہ تمام ممالک، بڑے یا چھوٹے، برابر ہیں، اور بحرالکاہل جزائر ممالک کے ساتھ اپنے تبادلے میں ہمیشہ “چار مکمل احترام” کے اصول پر کاربند رہا ہے۔ دوسرا، مشترکہ ترقی کو فروغ دینا۔ دونوں فریق بلیو پیسیفک 2050 کی حکمت عملی کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو قریب سے جوڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ چین جزائر ممالک کی معیاری مصنوعات کی چینی منڈیوں تک رسائی میں سہولت فراہم کرے گا، تاکہ جزائر ممالک چین کی انتہائی بڑی مارکیٹ کے منافع کو بانٹ سکیں۔ تیسرا، عدل و انصاف کو فروغ دینا۔چوتھا، کھلے پن اور جامعیت کی حمایت کرنا۔ بین الاقوامی برادری کو آزادانہ طور پر ترقیاتی تعاون کے شراکت داروں کے انتخاب میں جزائر ممالک کی حمایت کرنی چاہیے۔ پانچویں، باہمی سیکھنے اور باہمی حوالہ کی وکالت کر نا ۔ اس طرح ہم باہمی افہام و تفہیم اورحمایت کو بڑھا سکتے ہیں اور مشترکہ طور پر انسانی تہذیب کی ترقی کو فروغ دے سکتے ہیں۔
Trending
- پمز میں چیف ٹیکنیشن کی بھرتی روک دی گئی، نوٹس جاری
- سہ فریقی ٹی20 سیریز، نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے ہرادیا
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان