by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ویزا سے متعلق امریکی اقدامات سےچینی طالب علموں کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے ،چین کی وزارت خارجہ

0

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے چینی طالب علموں کے ویزے منسوخ کرنے کے بارے میں کہا کہ نظریے اور قومی سلامتی کے بہانے امریکہ نے غیر ضروری طور پر چینی طالب علموں کے ویزے منسوخ کردیے ہیں جس سے چینی طالب علموں کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان عوامی تبادلوں میں مداخلت ہو رہی ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور چین نے امریکہ کے سامنے اپنا اعتراض پیش کیا ہے۔ امریکہ کے اس سیاسی اور امتیازی اقدام نے نام نہاد "آزادی اور کھلے پن” کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے اور اس سے امریکہ کے بین الاقوامی امیج اور قومی ساکھ کو مزید نقصان پہنچے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.