لاس اینجلس: چین-کیلیفورنیا اقتصادی اور تجارتی فورم گزشتہ روز لاس اینجلس میں منعقد ہوا۔فورم کے دوران، کیلیفورنیا اسٹیٹ ٹرانسپورٹیشن ایجنسی کے سیکر یٹری ٹاکس اومیشیکن نے سی سی ٹی وی کے نامہ نگار کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ کیلیفورنیا اور چین کا مشترکہ طور پر گرین شپنگ کوریڈور تعمیر کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ امریکہ کے مغربی ساحل کی دو مصروف ترین بندرگاہیں، یعنی لاس اینجلس پورٹ اور لانگ بیچ پورٹ، اور دنیا کی مصروف ترین بندرگاہ شنگھائی پورٹ کے درمیان موسمیاتی مسائل پر گہرا تعاون انتہائی ضروری ہے، کیونکہ شنگھائی اور کیلیفورنیا کی بندرگاہوں کے درمیان بڑی مقدار میں مال بردار نقل و حمل ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کیلیفورنیا اور چین کے شراکت داروں کے لیے ماحول دوست معاہدے پر دستخط کرنا نہایت اہم ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوشش کریں گے کہ چین اور کیلیفورنیا کے درمیان مال بردار نقل و حمل زیادہ ماحول دوست ہو۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی