بیجنگ:چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان چو فنگ لیئن نے رسمی پریس بریفنگ میں کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے مرکزی مفادات کا مرکز ہے اور چین امریکہ تعلقات میں پہلی سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ تائیوان میں ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کی اتنظامیہ اور “تائیوان کی علیحدگی پسند” قوتوں کا “تائیوان کی علیحدگی” کے موقف پر بضد رہنا اور بیرونی قوتوں کے ساتھ مل کر “علیحدگی” کے حصول کے لئے اشتعال انگیزیوں میں ملوث ہونا آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔ترجمان کا کہنا تھاکہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی شقوں کی پاسداری کرتے ہوئے امور تائیوان میں محتاط رہے اور “تائیوان کی علیحدگی” کی حمایت نہ کرنے کے اپنے عزم پر عمل کرتے ہوئے تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط شہ دینے سے باز رہےتاکہ مٹھی بھر تائیوان کی علیحدگی پسندوں کی جانب سے چین-امریکہ تعلقات کی مجموعی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی سازش کو ناکام بنایا جائے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی