ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک ( اے آئی آئی بی) 25دسمبر 2015 کو قائم ہوا تھا اور اب تک اس نے تقریباً 10 سال کا سفر طے کر لیا ہے۔ 11 جون کو منعقدہ میڈیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ اے آئی آئی بی بین الاقوامی تعاون کی ایک کامیاب مثال بن چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اب تک اے آئی آئی بی نے 318 منصوبوں کی منظوری دی ہے، جن کے لیے 60 ارب ڈالر سے زائد کی مالی اعانت منظور کی گئی ہے، جبکہ انفراسٹرکچر میں 200 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کو متحرک کیا گیا ہے۔ یہ منصوبے ایشیا کے اندر اور باہر کے 38 اراکین کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ بینک کے ارکین کی تعداد ابتدائی 57 بانی ارکان سے بڑھ کر اب 110 تک پہنچ چکی ہے، جو دنیا کی 81% آبادی اور عالمی GDP کے 65فیصد کو کور کرتی ہے۔ بینک کو تین بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے اعلیٰ ترین کریڈٹ ریٹنگ بھی حاصل ہے، اور اس کے منصوبے ایشیا، افریقہ، یورپ اور لاطینی امریکہ جیسے خطوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔
اس سال 24 سے 26 جون تک اے آئی آئی بی کی دسویں سالانہ کونسل میٹنگ منعقد ہوگی، جس میں تقریباً 100 ممالک اور خطوں کے 3500 سے زائد مہمانوں کے شرکت کرنے کی توقع ہے۔
Trending
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔