احمد آباد: ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI-171 کے المناک حادثے سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ابتدائی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ ٹیک آف کے محض دوسرے منٹ میں ہی ایک درخت سے ٹکرا کر نیچے آ گرا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کے پائلٹس کو ہنگامی پیغام بھیجنے کا موقع بھی نہ مل سکا، کیونکہ جہاز انتہائی کم بلندی پر ہی قابو سے باہر ہو چکا تھا۔ طیارہ دوپہر 1 بج کر 38 منٹ پر سردار ولبھ بھائی پٹیل ایئرپورٹ، احمد آباد سے فضا میں بلند ہوا تھا۔

ایوی ایشن ٹریکر فلائٹ رادار 24 کے مطابق، ٹیک آف کے ایک منٹ بعد طیارہ جب تقریباً 625 فٹ کی بلندی پر تھا، تو اس کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہو گیا۔ کچھ ہی لمحوں بعد یہ رہائشی علاقے میگھانی نگر میں گر کر تباہ ہو گیا۔
ڈی جی سی اے کے مطابق، پرواز میں 238 مسافر اور 12 عملے کے ارکان سوار تھے۔ یہ پرواز گیٹوک ایئرپورٹ لندن کے لیے تھی، جہاں طیارے کو مقامی وقت کے مطابق شام 6:25 پر لینڈ کرنا تھا۔
بوئنگ کمپنی نے مختصر بیان میں کہا ہے کہ وہ صورتحال سے باخبر ہے اور تحقیقات میں مکمل تعاون کرے گی۔
برطانیہ، پرتگال، اور کینیڈا کی حکومتوں نے اپنے سفارتی عملے کو متحرک کر دیا ہے تاکہ متاثرہ شہریوں سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔
ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ احمد آباد میں گرکر تباہ، تمام 242 مسافر ہلاک ہوگئے
بھارتی شہر احمد آباد میں سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 242 مسافر ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ائیر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ گرگیا جس میں عملےکے 12 ارکان سمیت 242 مسافر سوار تھے، حادثےکا شکار طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔
طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ سے لندن جارہا تھا کہ ٹیک آف کرنے کے چند سیکنڈز بعد ہی گرکر تباہ ہوگیا
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثےکا شکار طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے بھی موجود تھے۔
رپورٹس کے مطابق ائیر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ سے لندن جارہا تھا کہ ٹیک آف کرنے کے چند سیکنڈز بعد ہی گرکر تباہ ہوگیا۔
ائیر انڈیا کی پرواز اے آئی 171 احمد آباد ائیرپورٹ سے روانگی کے وقت 322 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے محض 625 فٹ اوپر اڑ سکی اور پھر ٹیکنیکل طور پر گرکر تباہ ہوگئی۔
حادثہ بھارتی وقت کے مطابق 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آیا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوا جس میں ہونے والی جانی نقصان کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔۔
طیارہ حادثے کے بعد جائے حادثہ کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جس میں دھواں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثہ بھارتی وقت کے مطابق 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آیا، حادثے کے بعد احمد آباد ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
طیارہ گرنے سے قبل ایک بج کر39 منٹ پرکیپٹن نے مے ڈے کی کال دی
فلائٹ ریڈار کے مطابق اڑان بھرنےکے بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں625 فٹ کی بلندی پر طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
بھارتی ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارہ گرنے سے قبل ایک بج کر39 منٹ پرکیپٹن نے مے ڈے کی کال دی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ حادثے کا شکار بوئنگ 787 طیارہ 11 سال پرانا تھا۔
بھارت کا بوئنگ 787 طیارہ گر کر تباہ ،ابتدائی طور پر 170 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع