اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے اور اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر تمام فوجی جارحانہ کارروائیوں کو بند کرے۔
فو چھونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے 13 جون کی صبح ایران کے متعدد اہداف پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا، جس سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا اور جانی نقصان ہوا۔ چین اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے، کشیدگی بڑھانے اور تنازع کو پھیلانے کی مخالفت کرتا ہے، اور اسرائیلی اقدامات سے پیدا ہونے والے سنگین نتائج پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
فو چھونگ نے مزید کہا کہ چین کو ایرانی جوہری مسئلے پر سفارتی مذاکرات کی موجودہ صورتحال پر مرتب ہونے والے منفی اثرات پر شدید تشویش ہے۔ چین ہمیشہ ایرانی جوہری مسئلے کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے پرعزم رہا ہے، طاقت کے استعمال اور غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے اور پرامن جوہری تنصیبات پر مسلح حملوں کی مخالفت کرتا ہے۔” جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے ” کے ایک فریق کے طور پر جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے ایران کے حق کا مکمل احترام کیا جائے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔