بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس برکس تعاون کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 6 اور 7 جولائی کو چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریو ڈی جنیرو میں سترویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔ چینی وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت دنیا تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، بین الاقوامی قوانین اور نظم و نسق کو سنگین خطرات سے گزرنا پڑا ہے اور کثیر الجہت میکانزم کے اختیارات اور ان کی تاثیر کمزور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کو برابری اور احترام کے رویے کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ بہتر تبادلہ خیال اور یکجہتی و تعاون کے اقدامات بہتر بنانے اور باہمی کامیابی کی سوچ کے ساتھ بہتر اشتراک کی ضرورت ہے. برکس ممالک کو خود مختار رہنا چاہئے اور عالمی گورننس کی اصلاحات کو فروغ دینے میں نمایاں قوت بننے کی کوشش کرنی چاہئے۔منگل کے روزوزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ برکس تعاون کو کثیرالجہتی کو برقرار رکھنا اور اس پر عمل کرنا چاہئے ، ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کی کوشش کرنی چاہئے ، بین الاقوامی مالیاتی تعاون کی سطح کو بڑھانا چاہئے ، اور معاشی ترقی کا نیا میدان کھولنا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ چین اس سربراہی اجلاس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے برکس کے جذبے کو برقرار رکھے گا اور برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ عالمی حکمرانی کو زیادہ منصفانہ ، مناسب ، موثر اور منظم سمت میں فروغ دیا جاسکے اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے مل کر کام کیا جاسکے۔
Trending
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع