اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) کے چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی کو بڑے پیمانے پر کرپشن، غیرقانونی بھرتیوں اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں چیئرمین پی اے آر سی کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی، جسے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) کے سامنے پیش کیا گیا۔ کمیٹی نے معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کر دیا۔
اس کے علاوہ دو شہریوں شہباز علوی اور طاہر احمد نے PAC اور ایف آئی اے کو تحریری شکایات میں الزام عائد کیا کہ اُن سے پیسے لے کر ملازمتوں کا وعدہ کیا گیا، لیکن انہیں بھرتی نہیں کیا گیا۔
ایف آئی اے کی تفتیش اور ایف آئی آر کے مطابق 164 آسامیوں کا اشتہار دیا گیا، لیکن خلاف ضابطہ 332 افراد کو مختلف پوسٹوں پر بھرتی کر لیا گیا۔ نہ صرف میرٹ کو نظرانداز کیا گیا بلکہ بھرتی کے تمام مراحل بشمول ٹیسٹ اور انٹرویوز خود ادارے نے غیر شفاف انداز میں انجام دیے۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ چیئرمین نے اپنے تقریباً 50 قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کے بچوں کو بھرتی کروایا۔ اس کے علاوہ مختلف گریڈز کی پوسٹیں پیسے لے کر فروخت کی گئیں۔ ممبر پلانٹ سائنسز ڈاکٹر امتیاز نے انٹرویو کمیٹی میں بیٹھ کر اپنی بیٹی سمیت رشتہ داروں کو بھرتی کروایا، ڈی جی شہزاد اسد نے اپنا بیٹا اور بہو شامل کروائے، جبکہ سیکریٹری پی اے آر سی راؤ اسحاق پر درجنوں رشتہ داروں کی بھرتی کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی اے آر سی نے کرپشن سے حاصل شدہ رقوم منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرونِ ملک منتقل کیں اور کینیڈا میں جائیدادیں خریدیں۔
ڈاکٹر غلام محمد علی کو آج اسلام آباد کی جی-11 اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ان کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی متوقع ہے۔
Trending
- کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں: ٹریفک پولیس نے عوام کو خبردا کر دیا
- ایران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کادعویٰ
- 400 کلو چاندی چوری کیس، سابق کلکٹر کسٹم سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان تنازع سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
- کراچی میں جینا کسی امتحان سے کم نہیں اداکارہ عائشہ عمر
- بحرین میں چوتھی بار فضائی خطرے کے سائرن۔ عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت
- لاہور، نیوزاینکر ریحان طارق کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
- نامناسب تبصرے پر زرین خان کا فوٹوگرافر کو دوٹوک جواب، ویڈیو وائرل
- سندھ میں 79 ادویات اور سرنجز کے نمونے غیر معیاری اور جعلی قرار
- ویزا ختم ہونے پر سعودی عرب نہ چھوڑنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔