بیجنگ:جاپان نے حال ہی میں 2025 کا “ڈیفنس وائٹ پیپر” شائع کیا، جس میں چین کو “غیر معمولی بڑا اسٹریٹجک چیلنج” قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے،چینی وزارت دفاع کے ترجمان جیانگ بین نے کہا کہ جاپان خود پر عائد فوجی پابندیوں کو کم کرنے کے لیے بہانے تلاش کر رہا ہے اور “چائنا تھریٹ” کو بڑھا چڑھا کر بیان کر رہا ہے ، جو کہ چین کے داخلی امور میں کھلی مداخلت ہے۔ چین کی جانب سے اس پر سخت ناپسندیدگی اور شدید مخالفت کا اظہار کیا گیا ہے اور جاپان سے سخت احتجاج بھی کیا گیا ہے۔اس سال چینی عوام کی جاپان کے خلاف مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔ 1945 میں تائیوان کی چین میں واپسی دوسری جنگ عظیم کی فتح کا ایک اہم حصہ اور جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظم کا ایک اہم جزو ہے۔ ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ تاریخ کے اسباق سے گہرا سبق سیکھے، چین کو بدنام کرنے اور الزام تراشی سے باز رہے، اور چین اور جاپان کے مابین چودہ سیاسی دستاویزات کی روح کی پاسداری کرے، خاص طور پر امور تائیوان سے متعلق وعدوں کی پاسداری کرے، اور عملی اقدامات کے ذریعے چین۔جاپان تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دے۔
Trending
- پمز میں چیف ٹیکنیشن کی بھرتی روک دی گئی، نوٹس جاری
- سہ فریقی ٹی20 سیریز، نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے ہرادیا
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔