اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سلامتی کونسل میں ایک اعلیٰ سطحی عوامی مباحثے میں غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دے دیا۔ انتونیو گوتریس نے نشاندہی کی کہ جغرافیائی سیاسی اختلافات اور تنازعات شدت اختیار کر رہے ہیں، غزہ میں ہلاکتوں اورہونے والی تباہی کی دو حاضر میں مثال نہیں ملتی۔ غذائی قلت کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور بھوک غزہ کے ہر گھر کے دروازے پر دستک دے رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ تمام متنازع فریقوں کو اقوام متحدہ کے اداروں کے مقام کے بارے میں علم ہونے کے باوجود ان اداروں کو پھر بھی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ بین الاقوامی قانون اور یہاں تک کہ اقوام متحدہ کے منشور کو بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے یا اسے کھلم کھلا پامال کیا جا رہا ہے لیکن اس کا کوئی ذمہ دار نہیں ہے۔
Trending
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ