بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے سرحدی اور سمندری امور کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل ہونگ لیانگ اور بھارت کی وزارت خارجہ کے مشرقی ایشیا کے محکمے کے جوائنٹ سکریٹری گورنگ لال داس نے نئی دہلی میں سرحدی امور پر چین بھارت مشاورت اور رابطہ کاری کے میکانزم کی 34 ویں میٹنگ کی صدارت کی جس میں دونوں ممالک کے ورزات خارجہ،قومی دفاع اور امیگریشن امور سمیت دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
دونوں ممالک کے رہنماوں کے اتفاق رائے کی روشنی میں فریقین نے سرحدی امور پر چین اور بھارت کے خصوصی نمائندوں کے 23 ویں مذاکرات میں طے شدہ ثمرات پر عمل درآمد پر گہرے انداز میں تبادلہ خیال کیا اور خصوصی نمائندوں کی 24 ویں ملاقات کی مشترکہ تیاری پر اتفاق کیا۔
فریقین نے گزشتہ سال سے سرحدی صورتحال پر کنڑول میں حاصل کردہ پیش رفت کو سراہا، سرحدی مذاکرات ، سرحدی کنڑول ، میکانیزم کی تعمیر اور سرحد پار تبادلہ و تعاون سمیت امور پر کھلے اور گہرے انداز میں تبادلہ خیال کیا اور ابتدائی اتفاق رائے حاصل کیا۔ فریقین نے مواصلات کے سفارتی اور فوجی ذرائع کو برقرار رکھنے اور سرحدی علاقے میں امن و استحکام کا تحفظ کرنے پر اتفاق کیا۔
Trending
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔