امریکی فیڈرل ریزرو نے دو روزہ مانیٹری پالیسی اجلاس کے اختتام پر اعلان کیا کہ وہ وفاقی فنڈز کی شرح کو 4.25فیصد اور 4.50فیصد کے درمیان برقرار رکھے گا۔ یہ فیصلہ مارکیٹ کی توقعات کے عین مطابق ہے اور اس سال فیڈرل ریزرو کے مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود کو برقرار رکھنے کا یہ مسلسل پانچواں فیصلہ بھی ہے۔
فیڈرل ریزور کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال کی پہلی ششماہی میں امریکی اقتصادی ترقی “سست روی” کا شکار ہوئی ہے ، اور اگر یہ رجحان جاری رہا تو یہ مستقبل میں شرح سود میں کمی کی بنیاد فراہم کرسکتا ہے۔ تاہم، بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ “معاشی غیر یقینی بدستور زیادہ ہے، اور افراط زر اور روزگار کے اہداف دونوں کو خطرے کا سامنا ہے.” فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول نے مانیٹری پالیسی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ فیڈ رل ریزرو نے ستمبر میں شرح سود کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ “شرح سود کے اگلے اجلاس کے موقع پر معیشت کے بارے میں متعلقہ معلومات پر غور کریں گے۔ پاول نے کہا کہ فیڈرل ریزرو شرح سود کی پالیسی طے کرتے وقت وفاقی حکومت کی مالی ضروریات پر غور نہیں کرتا۔
Trending
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔