بیجنگ:14 ویں چائنا انٹرنیشنل اسٹیل کانگریس شنگھائی میں منعقد ہوئی۔ “نئے معیار کی پیداواری قوت”کو پہلی بار کانگریس کے مرکزی موضوع میں شامل کیا گیا ، جس کے تحت چین کی اسٹیل صنعت میں مصنوعی ذہانت اور سبز کم کاربن ٹیکنالوجی کی شرحِ ترقی واضح طور پر تیز ہو گئی ہے۔ اس وقت چین نےدنیا میں اسٹیل کی پیداوار کا سب سے بڑا نظام تعمیر کر لیا ہے۔ انتہائی کم اخراج کے منصوبے کی بدولت اسٹیل کی صنعت میں اخراج کی شدت سال 2018 کے مقابلے میں نصف سے بھی کم ہوگئی ہے اور ماحولیاتی تحفظ کی کارکردگی ٹاپ بین الاقوامی معیار تک پہنچ گئی ہے۔ چائنا آئرن اینڈ اسٹیل انڈسٹری ایسوسی ایشن کے متعلقہ حکام کے مطابق، چین نے انتہائی کم اخراج کی حد کے حوالے سے دنیا میں سخت ترین معیار قائم کیا ہے اور کچھ اشاریوں کا معیار دنیا کی ترقی یافتہ معیشتوں کے اوسط سے تقریباً 10 گنا سخت ہے۔
موجودہ کانگریس میں پہلی بار چین کی اسٹیل انڈسٹری کی انتہائی کم اخراج والی بلیو بک بھی جاری کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جولائی تک اسٹیل کے 197 ادارے پورے پیداواری عمل یا جزوی مراحل میں انتہائی کم اخراج کی تبدیلی مکمل کر چکے ہیں ، 600 ملین ٹن خام اسٹیل کی پیداواری صلاحیت نے انتہائی کم اخراج کی تبدیلی کا پورا عمل مکمل کیا ہے، اور 350 ملین ٹن خام اسٹیل کی پیداواری صلاحیت نے کلیدی منصوبوں کی تبدیلی کو مکمل کیا ہے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔