بیجنگ:چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان میں شدید بارشوں کی وجہ سے ہونے والی تباہی پر پاکستانی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ہمدردی کا پیغام بھیجا۔منگل کے روز اپنے پیغام میں وانگ ای نے قدرتی آفت کے باعث ہلاک ہونے والوں سے گہری ہمدردی اور ان کے اہل خانے اور تمام متاثرین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت دار کی حیثیت سے چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر مشکل میں مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔ وانگ ای نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستانی حکومت کی قیادت میں پاکستانی عوام یقینی طور پر اس آفت پر قابو پا لیں گے اور جلد از جلد اپنے گھر بار دوبارہ تعمیر کر لیں گے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا