by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مصطفیٰ ملک کا دورہ کراچی،صادق شیخ کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں خصوصی شرکت ،پارٹی راہنماوں سے ملاقاتیں،مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،ق لیگ کے مرکزی رہنما کے دورہ کراچی پر تاثرات

0

 

کراچی :پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات،اعوان کونسل اف پاکستان کے سربراہ اور زیارت اورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن پروگرام مصطفی ملک چار روزہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ ہو گئے،اپنے دورے کے دوران انہوں نے سندھ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں خصوصی طور پر شرکت کی پارٹی سربراہ شجاعت حسین حسین صاحب کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا،مصطفی ملک جمعہ کے روز جب کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے تو کراچی کی ممتاز کاروباری شخصیت ملک راشد عوان نے ان کا استقبال کیا جبکہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نےان کے اعزاز میں اہنی رہائشگاہ پر ظہرانہ دیا،، جب کہ پارٹی کے سینیئر رہنما نعمت خان خلجی مقامی ریسٹورنٹ پر دیا دونوں تقریبات میں کی صوبائی قادت نے شرکت کی ،مصطفی ملک نے سابق وزیراعلی بلوچستان نصیر خان مینگل کے صاحبزادء میر عطاءالرحمن کی شہادت، پارٹی راہنما ثمر مہدی نقوی کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ، مصطفی ملک نے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے سابق مرکزی صدر علیم عادل شیخ، مسلم لیگی رہنما عبدالرحمان خانزادہ کے گھر جا کر انکی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی، مصطفیٰ ملک پارٹی سیکرٹری جنرل طارق حسن،نعمت خلجی،سفیر شاہ کے ہمراہ ناظم آباد میں کراچی ڈویژن کے صدر جمیل احمد خان کی رہائش گاہ بھی پہنچے اور انہیں اہل خانہ سمیت ادائیگی عمرہ پر مبارکباد پیش کی،انہوں نے پیپلز پارٹی کی راہنماء فریال تالپور کو بھی ادائیگی عمرہ پر مبارکباد پیش کی، مصطفیٰ ملک نے پیپلز پارٹی کے راہنماء ،ممبر صوبائی اسمبلی فاروق اعوان سے بھی ملاقات کی اور ان برادری کے امور پر تبادلہ خیال کیا ،مصطفیٰ ملک نے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری سلیم قادری سمیت مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان سے ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ، مسلم لیگ ق کے مرکزی اطلاعات مصطفیٰ ملک کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیںگے اور انہیں بھرپور مقام اور عزت دیں گے انہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے عمائیدین سے گفتگو میں کہا کہ وطن کی خاطر ہمیں ایک ہونا ہوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.