روم(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی وہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چودھری سالک حسین اٹلی کے دوطرفہ دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ ٹاؤن ہال میٹنگ اور’’اچیومنٹ ایوارڈز2025‘‘ کی تقریب کی صدارت کی۔
اس موقع پر انہوں نے قونصلر سروسز کا معائنہ کیا اور پانچ سال بعد نادرا سروسز کی بحالی کا بھی اعلان کیا۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیت کے ساتھ ساتھ ان اطالوی شہریوں کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا جنہوں نے پاکستان اٹلی تعلقات کے فروغ اور انسانی خدمت کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے تقریب کے شرکاء اور 100سے زائد کمیونٹی اراکین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈائسپور اور اطالوی دوستوں کی خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:
روم :وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کی اطالوی وزیر داخلہ سے ملاقات
روم :وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کی اطالوی وزیر داخلہ سے ملاقات