بیجنگ :چین کی زی گونگ پارٹی کی سوویں سالگرہ کے موقع پر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر، اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ایک تہنیتی خط میں سی پی سی مرکزی کمیٹی کی طرف سے زی گونگ پارٹی کو مبارکباد دی اور تمام اراکین کے لیے مخلصانہ سلام پیش کیا ۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے اپنے خط میں کہا کہ چین کی تاریخ میں سب سے پہلے قائم ہونے والی جمہوری پارٹی کے طور پر، زی گونگ پارٹی ہمیشہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ساتھ مل کر مشکلات میں کام کرتی رہی، جس نے قوم کی خودمختاری اور عوام کی آزادی کی جستجو نیز ملک کے طاقتور ہونے اور عوام کی خوشحالی کے حصول میں اپنی حکمت اور توانائی پیش کی۔صدر شی نے امید ظاہر کی کہ نئے سفر میں زی گونگ پارٹی ،سی پی سی کی قیادت کے تحت باہم تعاون کو برقرار رکھتے ہوئے ، سمندر پار چینیوں،ان کے اہل خانہ اور بیرون ملک طالب علموں کو یکجا کر کے ، ملک کی وحدت کے لیے مثبت کردار ادا کرے گی اور چینی خصوصیات کی حامل جدیدکاری کے ذریعے ملک کی تعمیر اور قوم کی نشاۃ ثانیہ میں مزید خدمات سرانجام دے گی ۔ چین کی زی گونگ پارٹی کے قیام کی سوویں سالگرہ کی تقریب 19 تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ حو نینگ نے اس تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان