by Rao Imran Suleman
Rao Nama

چوہدری شجاعت حسین کا مقام بہت بلند ہے، انہیں عہدوں کی ضرورت نہیں، مصطفیٰ ملک

چوہدری شجاعت حسین باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین نہیں بنے، مسلم لیگ (ق) کی وضاحت

0

اسلام آباد:مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان مصطفیٰ ملک نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد چوہدری شجاعت حسین پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین نہیں بنے۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا سیاسی مقام اور مرتبہ بہت بلند ہے، انہیں ایسے عہدوں کی ضرورت نہیں۔

مصطفیٰ ملک کے مطابق آج پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر اور مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل طارق حسن نے ایک وفد کے ہمراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے فیڈریشن کے مسائل اور کامیابیوں سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ماضی میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر رہ چکے ہیں اور اب ان کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین اس عہدے پر فائز ہیں۔
چوہدری شافع حسین کی سربراہی میں پاکستان نے کبڈی ورلڈ کپ میں بھارت کو تاریخی شکست دی تھی۔
مصطفیٰ ملک نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور ان کا خاندان ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض ذرائع ابلاغ میں شائع خبر کا متن درست نہیں تھا اور ایک لفظی غلطی کو غلط معنی پہنائے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.