بیجنگ ()
چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لیے، چائنا میڈیا گروپ نے چھ قسطوں پر مشتمل سیاسی تبصرے پر مبنی دستاویزی فلم ” کوہ تیان شان کا نغمہ” تیار کی ہے۔اس کی چھٹی قسط ” کھلاپن اور خوداعتمادی “20 ستمبر کی رات نشر کی جارہی ہے، جس میں یہ دکھایا جائے گا کہ کس طرح سنکیانگ اقتصادی خوشحالی کی منازل طے کرتا ہے، ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیتا ہے اور کھلےپن اور خود اعتمادی پر مبنی رویے کے ساتھ دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرتا ہے۔ سنکیانگ، چین کےشمال مغربی علاقے میں واقع ہے اور اس کی سرحدی لائن کی لمبائی 5,700 کلومیٹر ہے۔ اس میں بیرونی دنیا کے لیے 19 بندرگاہیں موجود ہیں، جن میں سے خورگوس بندرگاہ خاص اہمیت کی حامل ہے۔ آج سلک روڈ اکنامک بیلٹ پر سب سے متحرک سرحدی بندرگاہ کے طور پر، یہ محض چند سالوں میں وسیع تجارتی حجم اور تیز تر کسٹم کلیئرنس کے ساتھ ایک جدید سرحدی بندرگاہ کیسے بنی؟ سنکیانگ کا علاقہ، جسے ماضی میں “دور دراز سرزمین” سمجھا جاتا تھا، آج وسطی ایشیا کے تاجروں کو یہاں مارکیٹ قائم کرنے کے لیے کیسے راغب کر سکتا ہے؟ آئیے ہم سنکیانگ میں چینی طرز کی جدید کاری کے عملی اقدامات کاایک ساتھ مشاہدہ کریں۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔