بیجنگ : آٹھویں “چینی کسانوں کے ہاروسٹ فیسٹیول ” کے موقع پر، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ملک بھر کے کسانوں اور دیہی کارکنوں کو مبارکباد دی اور مخلصانہ سلام پیش کیا۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس سال ہم نے خشک سالی اور سیلاب سمیت دیگر قدرتی آفات کے اثرات پر قابو پا کر موسم گرما کے اناج کی پیداوار کو مستحکم رکھا اور ایک بار پھر ملک بھر میں اناج کی اچھی فصل کی توقع کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی جدید کاری زراعت اور دیہات کی جدید کاری سے الگ نہیں ہو سکتی۔ ہمیں زراعت اور دیہی علاقوں کی ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے دیہی امور کو مضبوط بنانے اور کسانوں کو فائدہ پہنچانے کی پالیسیوں کو بہتر بنانا ہوگا اور زرعی سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید آلات کے استعمال کو مضبوط بناتے ہوئے زراعت کی مجموعی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے اورمتعدد اقدامات کے ذریعے کسانوں کے روزگار اور ان کی آمدنی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، تاکہ جامع دیہی احیاء کو صحیح معنوں میں آگے بڑھایا جائے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا