بیجنگ : اس سال چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کے آرٹس گروپ ” ہارٹ ٹو ہارٹ ” نے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے میں رنگا رنگ پرفامنسز پیش کیں ۔ان آرٹ پرفامنسز پر مبنی ایک خصوصی پروگرام 23 ستمبر کی شام چائنا میڈیا گروپ کے ٹی وی چینلز،موبائل ایپلکیشنز اور ویب سائٹ سمیت نیو میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر ہوگا۔ یہ پرجوش پرفارمنس 56 قومیتوں سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کی جانب سے گیت”فلو می ٹو سنکیانگ” گاتے ہوئے شروع ہوتی ہے، جس میں سنکیانگ کی تمام قومیتوں کے لوگوں کی خوشگوار اور خوشحال زندگی کو خوبصورت انداز میں دکھایا گیا ہے۔پرفارمنس ناظرین کو نئے دور میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے سلسلے میں سنکیانگ کے بھرپور اقدامات کو محسوس کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، اور ہر گزرتے دن کے ساتھ بھرپور ترقی کے نئے منظر نامے کا مظاہرہ پیش کرتی ہے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔