اسلام آباد:پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو سعودی حکومت کی جانب سے تحفے میں دئی گئی چار بسوں کا افتتاح کردیا۔
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے نئے کیمپس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات برادرانہ اور مثالی ہیں جنہیں دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سعودی حکومت کے دل میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے جامعہ کے صدر اور انتظامیہ کی مہمان نوازی پر بھی شکریہ ادا کیا۔صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے سعودی حکومت اور سفیر نواف سعید المالکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تعاون سے نہ صرف دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوتے ہیں بلکہ طلباء اور عملے کو سفری سہولیات میں بھی آسانی میسر آئے گی۔تقریب سے قبل سفیر کو سینٹرل ٹرانسپورٹ یونٹ کے ڈائریکٹر سید حسن آفتاب نے جامعہ کی ٹرانسپورٹ سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر جامعہ کے نائب صدور، سعودی فیکلٹی ممبران اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
Trending
- کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں: ٹریفک پولیس نے عوام کو خبردا کر دیا
- ایران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کادعویٰ
- 400 کلو چاندی چوری کیس، سابق کلکٹر کسٹم سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان تنازع سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
- کراچی میں جینا کسی امتحان سے کم نہیں اداکارہ عائشہ عمر
- بحرین میں چوتھی بار فضائی خطرے کے سائرن۔ عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت
- لاہور، نیوزاینکر ریحان طارق کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
- نامناسب تبصرے پر زرین خان کا فوٹوگرافر کو دوٹوک جواب، ویڈیو وائرل
- سندھ میں 79 ادویات اور سرنجز کے نمونے غیر معیاری اور جعلی قرار
- ویزا ختم ہونے پر سعودی عرب نہ چھوڑنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔