بیجنگ :دو اکتوبر ، چین کے قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کا دوسرا روز ہے۔ چین کی وزارت نقل و حمل کے مطابق ، چھٹیوں کے پہلے دن ملک بھر میں بین العلاقائی نقل و حمل کا حجم 33 کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کر گیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.7 فیصد زیادہ ہے۔چھٹی کے پہلے دن ملک بھر میں ریلوے نے 2 کروڑ 31 لاکھ 32 ہزار مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچایا، جو یومیہ مسافروں کی نقل و حمل کے حوالے سے ایک نیا ریکارڈ ہے۔ دو تاریخ کو ، ریلوے کے ذریعے ملک بھر میں 1 کروڑ 93 لاکھ مسافروں کے نقل و حمل کا تخمینہ ہے، جبکہ 1409 مسافر ٹرینوں کی آمدورفت کا منصوبہ ہے۔ ملک بھر میں ریلوے کے ذریعے مسافروں کی نقل و حمل کا سلسلہ اعلیٰ سطح پر جاری ہے اور مجموعی صورت حال پرسکون اور منظم ہے۔قومی محکمہ توانائی کے مطابق، چھٹی کے پہلے دن ملک بھر میں ایکسپریس وے پر چارجنگ کا پیمانہ 17.4858 ملین کلوواٹ گھنٹہ رہا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 41.95 فیصد زیادہ ہے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس وقت ، ایکسپریس وے پر چارجنگ کے بنیادی ڈھانچے کا مجموعی آپریشن ہموار انداز سے چل رہا ہے۔
Trending
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس