بیجنگ (چائنہ ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ اور ورکرز پارٹی آف کوریا کی سینٹرل کمیٹی کےسیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور شمالی کوریا کے وزیر اعظم پاک تائی سانگ کے درمیان پیانگ یانگ میں ملاقات ہوئی ۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ اور ورکرز پارٹی آف کوریا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کم جونگ ان نے بیجنگ میں ملاقات میں دونوں سیاسی جماعتوں اور ممالک کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے کے سلسلے میں اہم اتفاق رائے حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ کی طرح ثابت قدمی کے ساتھ ورکز پارٹی آف کوریا کی حمایت کرتا رہےگا کہ وہ شمالی کوریا کے عوام کی قیادت کرتے ہوئے اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ چین مستقبل میں بھی شمالی کوریا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے سپریم رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنایا جائے اور چین اور شمالی کوریا کے درمیان روایتی دوستانہ تعاون میں مزید نئی کامیابیاں حاصل کی جائیں۔ لی چھیانگ کا کہنا تھا کہ اس سال شمالی کوریا کی مدد کے لئے چینی عوام کی رضاکار فوج کی امریکا مخالف جنگ کی پچھترویں سالگرہ ہے۔ چین یادگاری سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے شمالی کوریا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔چینی وزیر اعظم نے کہا کہ فریقین کو چین اور شمالی کوریا کے جائز حقوق اور مفادات کے دفاع اور بین الاقوامی عدل و انصاف کو برقرار رکھنے کے لیے متحد اور قریبی تعاون کرنا چاہیے۔شمالی کوریا کے وزیر اعظم پاک تائی سانگ نے کہا کہ شمالی کوریا-چین تعلقات کو مستحکم بنانا اور اسے ترقی دینا ان کی پارٹی اور حکومت کا غیر متزلزل موقف ہے۔ شمالی کوریا دونوں جماعتوں اور ممالک کے سپریم رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور شمالی کوریا-چین دوستانہ تعاون پر مبنی تعلقات کی نئی صورتحال تشکیل دینےکے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا