بیجنگ : چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں 28ویں چین۔آسیان سمٹ میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے زور دیا کہ چین آسیان ممالک کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنے، “چین۔آسیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ ایکشن پلان (2026-2030)” کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے، اور چین۔آسیان مزید قریبی ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے تین نکاتی تجاویز پیش کیں: اول، اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ دوم، مفادات کے اتحاد کو مزید گہرا کیا جائے۔ سوم، جذباتی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چین آسیان ممالک کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے اور چین۔آسیان تعاون کو پائیدار اور دور رس ترقی دینے کا خواہاں ہے۔ اجلاس میں شریک آسیان رہنماؤں نے کہا کہ آسیان۔چین تعلقات مسلسل گہرے ہو رہے ہیں، مختلف شعبوں میں تعاون کے ثمرات نمایاں ہیں، جو خطے کے عوام کے لیے وسیع فوائد لے کر آئے ہیں، اور باہمی احترام اور باہمی فائدے پر مبنی علاقائی تعاون کی ایک مثال بن چکے ہیں۔ آسیان چین کے ساتھ جلد از جلد “ساؤتھ چائنا سی کوڈ آف کنڈکٹ” کی تکمیل کا خواہش مند ہے تاکہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کیا جاسکے۔ اجلاس سے قبل، لی چھیانگ اور آسیان کے موجودہ چئیرمین ملک ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے چین۔آسیان فری ٹریڈ ایریا 3.0 اپ گریڈ پروٹوکول پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔