پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کی جنرل باڈی کا ایک اہم اجلاس آج مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کیپٹل کے صدر سردار رضوان صادق خان نے کی۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر، تینوں حلقوں کے صدور، مختلف ونگز کے جنرل سیکرٹریز، پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس کے دوران منیارٹی ونگ کے مختلف عہدیداران کو باقاعدہ نوٹیفکیشنز جاری کیے گئے۔ صدر منیارٹی ونگ شہباز نار نے تعلیم یافتہ، باصلاحیت اورمتحرک افراد کو پارٹی میں شامل کر کے اقلیتی نمائندگی کو موثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا- اسی طرح
یوتھ ونگ کے صدر ذیشان نے نوجوان قیادت کو اگے لاتے ہوئے پارٹی کے مستقبل کو توانائی اور جدت سے ہمکنار کیا۔
صدر سردار رضوان صادق خان نے اجلاس میں منتخب عہدیداران کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں پارٹی کے مرکزی صدر محترم چوہدری شجاعت حسین کے وژن اور مسلم لیگ کے نظریاتی اصولوں پر عمل پیرا رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تمام عہدیداران اپنے حلقہ جات میں عوامی خدمت کو ترجیح دیں تاکہ پارٹی کو عوامی سطح پر مزید فعال، مؤثر اور مربوط بنایا جا سکے۔
سردار رضوان صادق خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) عوامی خدمت، قومی ترقی اور ریاستی استحکام کے لیے پرعزم ہے۔ ہم نوجوانوں کو صنعت، کاروبار اور روزگار کے مواقع فراہم کر کے ایک روشن، خودکفیل اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔
صدر سردار رضوان صادق خان اور جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ مرکزی قیادت بشمول سینئر وائس پریذیڈنٹ، چیف آرگنائزر اور سیکرٹری جنرل، پارٹی کارکنان اور عوام کی رہنمائی و خدمت کے لیے ہر وقت دستیاب رہیں گے ۔
یہ امر انتہائی قابل ستائشں ہے کہ اسلام آباد میں تنظیم سازی کا عمل 80 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔اور باقی ونگز کی تشکیل بھی جلد مکمل کر لی جائے گی۔جس سے پارٹی کی فعالیت میں مزید اضافہ ہو گا۔
Trending
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
- لارڈز ٹیسٹ، پہلی اننگز میں انگلینڈ 290 پر آل آؤٹ
- چین میں کرپشن الزامات پر2 اعلیٰ ترین فوجی افسران برطرف
- بھتیجے نے مبینہ زیادتی کے بعد چچی کو سر پر اینٹ مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا
- ورلڈکپ ہاکی: جنوبی افریقا کو شکست، پاکستان نے 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
- میرے لیے وزارت کوئی معنی نہیں رکھتی، قصور بنتا ہے تو وزارت قربان کردوں گا، مصطفیٰ کمال
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔