بیجنگ (China Desk)چائنا میڈیا گروپ اور صوبہ جانگ سو کی حکومت کے مشترکہ زیراہتمام چائنا انٹرنیشنل انٹیلی جنٹ کمیونیکیشن فورم 2025 کا انعقاد صوبہ جانگ سو کے شہر وو شی میں ہوا۔
چائنا سوشل سائنسز اکیڈمی نے فورم کے موقع پر” چائنا سٹی انٹرنیشنل انٹیلی جنٹ کمیونیکیشن کیپبلٹی 2025 ” کی فہرست جاری کی، جس میں چینی شہروں کے برانڈ کی تعمیر اور اثرات کی نمائش کی گئی اور یہ بتایا گیا کہ چینی شہر دنیا کے لیے چین کا مشاہدہ کر نے اور اسے محسوس کرنے کا ایک اہم ذریعہ بن چکے ہیں۔
اس موقع پر گلوبل لینگویج سروس پلیٹ فارم کے یانگزی ریور ڈیلٹا بیس کا افتتاح ہوا ، جو سی سی ٹی وی ڈاٹ کام، بیجنگ یونیورسٹی آف فارن لینگوجز اور جیانگ نان یونیورسٹی کے باہمی تعاون سے ووشی میں قائم کیا گیا تھا۔ یانگزی ریور ڈیلٹا کے علاقائی فوائد کو بروئے کار لاتے ہوئے اور یونیورسٹیوں اور کاروباری اداروں کے وسائل کو یکجا کرتے ہوئے، یہ بیس اے آئی کی مدد سے ایک جامع لینگویج سروس ہب تشکیل دے گا، جو بین الاقوامی مواصلات کے فروغ اور تہذیبوں کے باہمی ربط کو آگے بڑھانے میں اہم معاونت فراہم کرے گا۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔