بیجنگ:16 نومبر کو شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے 22ویں شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہو گا، جس کا عنوان ہے “مقامی حالات کے مطابق نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی”۔ یہ مضمون شی جن پھنگ کے ستمبر 2023 سے اپریل 2025 تک کے اہم خطابات کا ایک اقتباس ہے۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ نئی معیاری پیداواری قوت ایسی جدید پیداواری قوت ہے جس میں جدت طرازی اہم کردار ادا کرتی ہے، یہ روایتی اقتصادی ترقی کے ماڈلز اور ترقی کے راستوں سے الگ ہے، ہائی ٹیک، اعلیٰ کارکردگی اور اعلیٰ معیار کی خصوصیات کی حامل ہے اور نئے ترقیاتی فلسفے سے مطابقت رکھتی ہے۔
تکنیکی جدت اور صنعتی اختراع نئی معیاری پیداواری قوتوں کی نشوونما کے لیے بنیادی راستے ہیں۔ اعلیٰ معیار کی ترقی کو متاثر اور محدود کرنے والی ادارہ جاتی اور میکانزم کی خرابیوں کو پختہ طور پر ختم کرنے اور پیداواری تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، جو نئی معیاری پیداواری قوتوں کے لیے زیادہ موافق ہوں۔ 15ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران، یہ ضروری ہے کہ مقامی حالات کے مطابق نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی کو زیادہ نمایاں اسٹریٹجک پوزیشن پر رکھا جائے، تکنیکی جدت کو رہنما کے طور پر اور حقیقی معیشت کو بنیاد کے طور پر لیا جائے، اور جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو تیز کیا جائے۔
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔