بیجنگ :رپورٹس کے مطابق، جاپانی حزبِ اختلاف کے سربراہ نے سانائے تاکائیچی کے حزبِ اختلاف کی بحث میں دیے گئے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سانائے تاکائیچی مزید مخصوص مثالوں کا تذکرہ نہیں کریں گی ، دراصل انہوں نے اپنے گزشتہ بیانات واپس لے لیے ہیں۔اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ “مزید ذکر نہ کرنا” اور “غلط بیانات واپس لینا” دو مختلف چیزیں ہیں۔ جاپانی فریق کی خواہش ہے کہ “مزید ذکر نہ کرنا” کے ذریعے سانائے تاکائیچی کے سنگین غلط بیانات کو نرم یا چھپایا جائے، یہ خود سرانہ بیانیہ ہے اور چین اسے بالکل قبول نہیں کرے گا۔ امریکی اور جاپانی رہنماؤں کے درمیان بات چیت سے متعلق سوال کے جواب میں گو جیا کھون نے کہا کہ امریکی اور جاپانی رہنماؤں کی بات چیت امریکہ اور جاپان کے درمیان ہے، چین اس پر تبصرہ نہیں کرتا۔ تائیوان کے امور چین کا داخلی معاملہ ہے اور کسی بھی بیرونی قوت کو مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔
Trending
- جنوبی کوریا کا تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو مفت اے آئی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
- سانحہ پمز: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افراد کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی
- زندگی رہی تو شاید بلاول کو بھی وزیر اعظم بنتا دیکھ لوں: عمران اسماعیل
- دشمن کو فائدہ پہنچانے والے بیانات سے گریز کیا جائے:مجتبیٰ خامنہ ای
- رکشہ ڈرائیور نے جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا ء کرکے زیادتی کا نشانہ بناڈالا
- کورنگی میں اب صرف کام ہوگا ماموں اور مرغا بننے کا وقت ختم ہوچکا مرتضیٰ وہاب
- یوکرین میں ویئر ہاؤس پر روسی حملے میں 27 افراد ہلاک،درجنوں زخمی
- انڈسٹری لگے گی، کاروبار ہوگا تو ملک چلے گا، ہارون اختر
- مائیک ہیسن اور عاقب جاوید شہزادہ چارلس کے عشائیے میں شرکت کیلئے لندن جائیں گے
- کورنگی اور لانڈھی کے صنعتی علاقوں میں بہتری کے لیے 4 ارب روپے خرچ ہوں گے، ناصر حسین شاہ