بیجنگ :چین کے وزیر تجارت وانگ ون تھاؤنے جرمنی کی وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور اور توانائی کیتھرینا ریسشے کے ساتھ ایک ورچوئل بات چیت کی۔جمعرات کے روز فریقین نے نیکسپریا جیسے مسائل پر کھل کر تبادلہ خیال کیا۔ وانگ ون تھاؤ نے کہا کہ نیدرلینڈز کا ایگزیکٹو آرڈر کو معطل کرنے کا اقدام نیکسپیریا کے مسئلے کو حل کرنے کی جانب ایک چھوٹا قدم ہے۔ چونکہ نیدرلینڈز نے کمپنی میں اپنی غلط انتظامی اور عدالتی مداخلت کو ختم نہیں کیا ہے،لہذا عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین ابھی بھی بہت نازک ہے، اور انتشار اور عدم استحکام کی بنیادی وجوہات دور نہیں ہوئی ہیں۔ نیدرلینڈز کو جلد از جلد خلوص اور حقیقی عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مؤثر طریقے سے تعمیری حل پیش کرنے چاہئیں، تاکہ تمام فریقوں کے تحفظات کو بنیادی طور پر حل کیا جا سکے اور عالمی سیمی کنڈکٹر کی سپلائی چین کے مستحکم آپریشن کو بحال کرنے کے لیے حالات پیدا کیے جا سکیں۔فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صنعتی ادارے ہی نیکسپیریاکے مسئلے کو حل کرنے کی بنیاد ہیں۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی