پاکستان کا ون ڈے کرکٹ میں 1000 میچز کھیلنے کا سنگ میل عبور
پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں 1000 میچ کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی۔
پاکستان سے قبل بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھی ون ڈے کرکٹ میں ایک ایک ہزار میچز کھیل چکی ہیں۔
راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا پاکستان آسٹریلیا کا سیریز کا پہلا ون ڈے پاکستان کا 1000واں ون ڈے میچ ہے۔
پاکستان کے گزشتہ 999 میچز کی بات کی جائے تو گرین شرٹس نے 527 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ 442 میچز میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
اسی طرح قومی ٹیم کے 9 میچز برابری پر ختم ہوئے جبکہ 12 میچز بےنتیجہ رہے۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان نے ابھی تک 400 کا ہندسہ عبور نہیں کیا، قومی ٹیم کا سب سے بڑا ٹوٹل 399 ہے جبکہ کم ترین اسکور 43 رنز ہے۔
PNP
Comments are closed.