بیجنگ (چائنہ ڈیسک) جاپان کی طرف سے ’’تائیوان کی قانونی حیثیت ‘‘ سےمتعلق بیان پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تائیوان کے امور پر جاپان نے بار بار اپنا موقف چھپایا ہے یا مبہم بیانات کا سہارا لیا ہے۔ جاپان ،تائیوان کی واضح طور پر چین میں واپسی کا عہد کرنے والے “قاہرہ اعلامیے”، “پوٹسڈم اعلامیے” اور “جاپان کے ہتھیار ڈالنے کی دستاویز” کا ذکر نہیں کرتا۔ چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد بنانے والی چار سیاسی دستاویزات کے ذکر سے بھی گریز کرتا ہے۔ جاپانی حکومت کے ایک چین کے اصول پر قائم سیاسی وعدے کا ذکر نہیں کرتا۔ بلکہ وہ ایک ایسی دستاویز کا حوالہ دیتا ہے جو جاپان کی نوآبادیاتی جارحیت سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ایشیائی پڑوسی ممالک، خاص طور پر چین مسترد کرتا ہے۔ یہ جاپانی فوجی جارحیت کی المناک یادوں کو نظرانداز کرنا، عالمی فاشزم مخالف جنگ کی تاریخی سچائی کی بے حرمتی، اور اقوام متحدہ کی اتھارٹی اور جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو کھلم کھلا چیلنج کرنا ہے۔ چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ تاریخ سے سبق سیکھے، گہرا احتساب کرے، دیانت داری سے اپنے غلط بیانات واپس لے، اور عملی اقدامات کے ذریعے چین کے ساتھ اپنے سیاسی وعدوں کی پاسداری کرے۔ڈیاؤیو جزائر کے معاملے پر، لین جیئن نے کہا کہ ڈیاؤیو جزیرہ اور اس کے ملحقہ جزائر قدیم زمانے سے چین کے علاقے شمار ہوتے ہیں ۔ ڈیاؤیو جزیرہ کی خودمختاری کی تاریخ واضح ہے اور قانونی جواز ٹھوس ہے۔ جاپان کے غیر قانونی دعوے قطعی طور پر ناقابل قبول ہیں۔
Trending
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ