درآمدات کا کل حجم 7.5 فیصد کے اضافے کے ساتھ 6584.43 ارب یوان تک پہنچ گیا
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے مطابق،رواں سال جنوری سے اکتوبر تک، چین کی خدماتی تجارت مستحکم ترقی کی طرف گامزن رہی۔ سروس کی برآمدات اور درآمدات کا کل حجم پچھلے سال کے مقابلے میں 7.5 فیصد کے اضافے کے ساتھ 6584.43 ارب یوان تک پہنچا۔ برآمدات کا کل حجم 2909.03 ارب یوان رہا، جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں 14.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ درآمدات کا کل حجم 3675.4 ارب یوان رہا، جو کہ 2.6 فیصد کا اضافہ ہے۔ خدمات کی تجارت میں خسارہ 766.37 ارب یوان رہا، جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 269.39 ارب یوان کم ہوا۔علم اور ہنر یا مہارت پر مبنی سروس کی برآمدات میں 9.5 فیصد جب کہ سیاحتی خدمات کی برآمدات اور درآمدات میں 8.5 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ایک اور اطلاع کے مطابق، جنوری سے نومبر تک، ٹریڈ ان پالیسی کے تحت صارفی اشیاء کی فروخت 2.5 ٹریلین یوان سے تجاوز کر گئی اور اس سے 360 ملین سے زائد افراد مستفید ہوئے۔
Trending
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔