اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) کی نامزد مرکزی نائب صدر انیلہ ایاز چوہدری اور گلگت بلتستان کے صدر دلفراز خان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق) نہ صرف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ ہے گی بلکہ گلگت بلتستان کے صوبائی انتخابات میں بھی فعال کردار ادا کرے گی۔
پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) تیزی سے متحرک اور فعال ہو رہی ہے۔اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ سیاسی میدان میں اپنی موجودگی کو مزید موثر بناے گی۔
اس موقع پر یہ بھی واضح کیا گیا کہ پارٹی صدر اور قائد چوہدری شجاعت حسین کا ترقی و خوشحالی کا پیغام گھر گھر پہنچا یا جائے گا تاکہ عوام کو ایک بہتر مستقبل کی طرف لےجایا جا سکے۔انیلہ ایاز چوہدری اور دلفراز خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) عوامی مسائل کے حل اور قومی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ پارٹی کی حکمت عملی عوامی خدمت، شفافیت اور خوشحال پاکستان کے وژن پر مبنی ہے۔مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی ہر سطح پر عوامی نمائندگی کو یقینی بنائے گی اور ملک کے کونے کونے میں ترقی و خوشحالی کا پیغام عام کرے گی۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔